بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بھارت: پائلٹ کو 85 کروڑ روپے کا بل بھیج دیا گیا

بھارت میں کریش لینڈنگ کے دوران طیارے کو نقصان پہنچنے پر پائلٹ کو 85 کروڑ روپے کا بل بھیج دیا گیا۔

مدھیہ پردیش حکومت نے گوالیار ایئرپورٹ پر کریش لینڈنگ کے دوران طیارے کو نقصان پہنچنے پر پائلٹ ماجد اختر کو 85 کروڑ روپے کا بل بھیجا۔

بل وصول ہونے پر پائلٹ ماجد اختر نے کہا کہ انہیں رن وے پر موجود رکاوٹ کے بارے میں نہیں بتایا گیا تھا جس کی وجہ سے لینڈنگ کے دوران طیارہ حفاظتی باڑ سے ٹکرا گیا۔

پائلٹ ماجد اختر نے طیارے کی انشورنس نہ ہونے پر تحقیقات کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.