بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آسٹریلوی ٹیم کا دورۂ نیوزی لینڈ منسوخ

کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ آسٹریلوی ٹیم کا آئندہ ماہ ہونے والا دورۂ نیوزی لینڈ منسوخ کر دیا گیا ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق نیوزی لینڈ بارڈر کنٹرول اور قرنطینہ کی ضروریات کے باعث سیریز منسوخ کی گئی ہے۔

سیریز منسوخ ہونے کی ایک وجہ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان جاری سفری پابندیوں کو بھی بتایا جارہا ہے۔

دوسری جانب نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ وائٹ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سفری پابندیوں کے درمیان جاری غیر یقینی صورتحال کے باعث دورے کو ترک کرنا ہی واحد آپشن بچا ہے۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے مابین ٹی ٹوئنٹی میچز 17، 18 اور 20 مارچ کو شیڈولڈ تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.