وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں کہ عثمان بزدار بلا تفریق ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کر رہے ہیں، جنوبی پنجاب کے دور افتادہ مقامات ماڑی، کوہ سلیمان اور چولستان میں بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنا کر سیاحت کو فروغ دیا جائے گا۔
سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سیاحت کے فروغ سے علاقے کی قسمت بدلے گی۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سیاحت کے فروغ سے مقامی لوگوں کو روزگار بھی ملے گا جبکہ بس سروس اور چولستان جیپ و بائیک ریلی سے سیاحت میں اضافہ ہوگا۔
اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ لاچار پی ڈی ایم ٹولہ یونہی دربدر ٹکریں مارتا رہےگا لیکن ہم عوامی خدمت و ترقی کا سفر جاری رکھیں گے۔
Comments are closed.