بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: 24 گھنٹوں میں بارش کا امکان

محکمہ موسمیات نے 24 گھنٹوں میں شہر قائد میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر کا مطلع کبھی مکمل، کبھی جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔

کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 16.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 16 سے 18 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

کراچی میں 8 فروری کو بوندا باندی یا ہلکی بارش متوقع ہے۔

محکمۂ موسمیات نے کہا کہ شمال مغرب سے ہلکی ہوائیں چل رہی ہیں، ہوا میں نمی کا تناسب 85 فیصد ہے۔

موسمیاتی حکام کے مطابق شہر میں ہلکی دھند کی وجہ سے حد نگاہ 3 کلو میٹر ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.