بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نارتھ کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان قتل

نارتھ کراچی سیکٹر الیون اے میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق ڈاکو نوجوان سے نقدی، موبائل فون اور دیگر قیمتی سامان چھین کر فرار ہوگئے۔

پولیس نے نوجوان کی شناخت 27 سال کے اسامہ کے نام سے کی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ فیروز آباد کے علاقے پاکستان ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی میں کشمیر روڈ پر ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر نئے شادی شدہ نوجوان شاہ زیب کو قتل کردیا گیا تھا۔

کراچی کے علاقے پی ای سی ایچ ایس (پاکستان ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی) میں کشمیر روڈ کے قریب ایک گھر کے باہر ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر ایک ملزم کی فائرنگ سے نوبیاتا نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.