بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی، ذہنی معذور شخص پر تشدد، پولیس اہلکار گرفتار

کراچی کے علاقے کورنگی صنعتی ایریا میں بیٹری چوری کے الزام میں ذہنی معذور شخص پر تشدد کرنے والے پولیس اہلکار کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس اہلکار کے تشدد کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔

متاثرہ شخص کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ نوجوان کو کورنگی انڈسٹریل ایریا تھانے لے جاکر بھی بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا، تھانے میں اہلکار نے ذہنی معذوری پہچان کر ہمیں اطلاع دی۔

اہلخانہ کا کہنا ہے کہ نوجوان کو کورنگی انڈسٹریل ایریا تھانے لے جاکر بھی بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا، تھانے میں اہلکار نے ذہنی معذوری پہچان کر ہمیں اطلاع دی۔

دوسری جانب کورنگی زمان ٹاؤن، لانڈھی، یوسف گوٹھ اور عزیزآباد سے 10 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.