بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اسلام کی حقیقی تعلیمات دنیا کے سامنے لانا علما کی ذمہ داری ہے، طاہر اشرفی

وزیراعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی اور چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ اسلام کی حقیقی تعلیمات دنیا کے سامنے لانا علماء کی ذمے داری ہے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار رابطہ عالم اسلامی کی مرکزی سپریم کونسل کے اجلاس میں شرکت کے موقع پر طاہر اشرفی نے کیا۔

طاہر اشرفی نے کہا کہ مسلم نوجوانوں کو انتہا پسندی اور دہشت گرد تنظیموں کے گمراہ افکار سے بچانا بھی علماء کی ذمے داری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میثاق مکہ اور پیغام پاکستان امن و سلامتی، محبت اور اسلام کی صحیح ترجمانی ہیں، رابطہ عالم اسلامی کی مسلمانوں اور اسلام کے لیے جدوجہد قابل تحسین ہے۔

رابطہ عالم اسلامی کا ورچوئل اجلاس مفتی اعظم سعودی عرب کی سربراہی میں ہوا، دنیائے اسلام کے اہم ترین علماء ومشائخ اور قائدین نے شرکت کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.