چیئرمین نیب نے مزید کہا کہ میگا کرپشن مقدمات کو قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔
جسٹس(ر) جاوید اقبال نے یہ بھی کہا کہ لوٹی ہوئی رقوم کی وصولی کے لیے احتساب عدالتوں میں ریفرنس دائر کیے جائیں۔
چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ غیر قانونی ہاوسنگ سوسائٹیز کیسز کی تازہ ترین رپورٹ دی جائے۔
اعلامیے کے مطابق چیئرمین نیب نے ڈی جیز کو کہا ہے کہ نیب نے احتساب عدالتوں میں 1230 کرپشن ریفرنسز دائر کر رکھے ہیں۔
جسٹس (ر) جاوید اقبال ہدایت میں کہا کہ نیب بدعنوانی کے خاتمے کیلیے پوری طرح پر عزم ہے۔
Comments are closed.