بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیر اعظم کا ترک صدر کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار

وزیراعظم عمران خان  نے ترک صدر رجب طیب اردوان کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے پر ان کے لیے دعائیہ پیغام اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں عمران خان نے کہا کہ ابھی معلوم ہوا ہے میرے بھائی ترک صدر طیب اردوان اور ان کی اہلیہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستانی حکومت، عوام ان کی جلد صحتیابی کے خواہاں ہیں۔

واضح رہے کہ ترک صدر رجب طیب اردوان کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق ترک صدر نے اپنا اور اہلیہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم دونوں بہتر ہیں، ہمیں کورونا وائرس کی معمولی علامات ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.