بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لاہور میں تیز رفتار کار سوار ٹریفک وارڈن کو ٹکر مار کر فرار

پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں تیز رفتار کار سوار ٹریفک وارڈن کو ٹکر مار کر فرار ہوگیا۔

لاہور میں نسبت روڈ پر تیز رفتار کار کی ٹکر سے ٹریفک وارڈن زخمی ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ٹریفک وارڈن کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

وارڈن نے کار ڈرائیور کو روکا تو اس نے کاغذات دکھانے کے بجائے اس سے بد تمیزی شروع کردی، اسی دوران ڈرائیور نے گاڑی چلادی اور وارڈن کو  گھسیٹتے ہوئے لے گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.