بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

زیارت میں مسافر بس پر فائرنگ، 2 افراد جاں بحق

بلوچستان کے شہر زیارت کے علاقے زندرہ میں مسافر بس پر فائرنگ کے واقعے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

لیویز حکام نے مسافر بس پر حملے، اس میں ہلاکتوں اور زخمی افراد کی تصدیق کی اور بتایا کہ واقعے میں 2 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 1 زخمی ہوا ہے۔

لیویز حکام کے مطابق حملے کا شکار ہونے والی بس کوئٹہ سے ملتان جارہی تھی، واقعے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.