بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حسن علی کا آج چار وکٹیں لینے کا اعلان

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی حسن علی نے آج لاہور قلندرز کے خلاف میچ میں چار وکٹیں لینے کا اعلان کردیا۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن سیون میں آج کھیلے جارہے پہلے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

میچ شروع ہونے سے کچھ دیر پہلے اسلام آباد یونائیٹڈ کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر حسن علی کی تصویر شیئر کی گئی ہے۔

ٹوئٹر پر شیئر کی گئی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حسن علی ہاتھ کے اشارے سے کسی سے کچھ کہہ رہے ہیں۔

 اسلام آباد یونائیٹڈ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’چار وکٹیں میری لکھ لو آج۔‘

واضح رہے کہ ٹاس جیتنے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کا کہنا تھا کہ پہلے بولنگ کا مقصد ٹرینڈ تبدیل کرنا ہے۔

دوسری جانب لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہ اس پچ پر 170 رنز کا اسکور اچھا ہوگا، میچز اچھے ہورہے ہیں، اگر ٹاس جیت جاتے تو بیٹنگ ہی کرتے۔

شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں، فل سالٹ اور ہیری بروک کو ذیشان اشرف اور ڈین فوکس کرافٹ کی جگہ ٹیم میں شامل کیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.