
پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کے لیے جیو سوپر کا خصوصی ’سپر فین مقابلہ‘ تیزی سے پاکستان بھر میں مقبول ہو رہا ہے۔
جیو سوپر کی جانب سے پی ایس ایل میچز کی پیشگوئی کے حوالے سے شروع کیا گیامقابلہ اس وقت شائقین کرکٹ میں تیزی سے مقبول ہورہا ہے، پاکستان بھر سے شائقینِ کرکٹ اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔
پاکستان کا پسندیدہ اسپورٹس چینل اپنے سُپر کرکٹ شائقین کے لیے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دوران گھر بیٹھے 2 لاکھ روپے تک کے نقد انعامات جیتنے کا موقع لایا ہے۔
پی ایس ایل سُپر فین مقابلے میں پہلے دو میچز کے حوالے سے پیشگوئیاں کرنے والوں میں خیبرپختونخوا کے محمد کاشف 70 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ اسکورر ہیں۔
شائقین کرکٹ آج ہی اس مقابلے میں حصہ لینے کے لیے جیو سوپر کی ویب سائٹ (Geosuper.tv/contest) پر جائیں اور روزانہ پی ایس ایل میچ کی فاتح ٹیم ، ٹاپ اسکورر، مین آف دی میچ ، ٹاپ وکٹ ٹیکر اور ایسی ہی دیگر پیشگوئی کریں۔
ہر میچ کے حوالے سے پانچ سوالات پوچھے جائیں گے جن کے جوابات اگلے میچ کے ٹاس سے پندرہ منٹ پہلے تک دیے جاسکتے ہیں۔
ہر صحیح جواب کے دس پوائنٹس ملیں گے، جتنے صحیح جوابات ہوں گے اتنے ہی زیادہ پوائنٹس ملیں گے اور اتنے ہی زیادہ جیتنے کے مواقع ہوں گے۔
سب سے زیادہ پوائنٹس جیتنے والے 5 خوش نصیبوں کا اعلان پی ایس ایل کے اختتام پر کیا جائے گا۔
ٹورنامنٹ کے سرفہرست پہلے ٹاپ اسکورر کو ایک لاکھ ، دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے کو 50 ہزار، تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے کو 25 ہزار ، چوتھی پوزیشن حاصل کرنے والے کو 15 ہزار جبکہ پانچویں پوزیشن پانے والے کو 10 ہزار روپے تک کے نقد انعامات ملیں گے۔
Comments are closed.