بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان میں سائبر پٹرولنگ کا آغاز کر رہے ہیں: ڈی جی FIA

وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل ثناء اللّٰہ عباسی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سائبر شکایتوں میں دگنے سے بھی زیادہ اضافہ ہو گیا ہے اور اس صورتِ حال کو دیکھتے ہوئے ملک میں سائبر پٹرولنگ کا آغاز کیا جا رہا ہے۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل ثناء اللّٰہ عباسی نے ’جیو نیوز‘ کے نمائندے طلحہٰ ہاشمی کو خصوصی انٹرویو میں بتایا کہ پاکستان میں سائبر پٹرولنگ کے لیے تیاری کر رہے ہیں، اس سلسلے میں خصوصی سافٹ ویئرز کی تیاری آخری مراحل میں ہے، تاکہ جرم سے پہلے مجرم کو پکڑا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں اہلکاروں کی تربیت بھی جاری ہے تاہم وسائل کی کمی کا بہت زیادہ سامنا ہے، نام لیے بغیر بتاؤں گا کہ حال ہی میں ہم اس کا تجربہ کر چکے ہیں۔

کراچی ایف آئی اے کے ملک بھر کے اعلیٰ افسران کا ایک…

کرپٹو کرنسی کے بارے میں ڈی جی ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے ہونے والے فراڈ کی تحقیقات کر رہا ہے، اس حوالے سے ورچوئل فاریکس کمپنی کو نوٹس جاری کیا ہے اور وہ تعاون کر رہے ہیں۔

ثناء اللّٰہ عباسی نے اس ضمن میں بتایا کہ پہلے اکاؤنٹس کھولے گئے اور پھر وہ غائب ہو گئے، اس لیے لوگوں کو لگا کہ ان کے ساتھ فراڈ ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حتمی طور پر ورچوئل فاریکس کمپنی سے ڈیٹا آنے کے بعد ہی پتہ چلے گا، ہم انٹر پول سے رابطے میں اور ان سے ڈیٹا مانگتے ہیں، انٹرپول کو یہ بتاتے ہیں کہ فلاں ویب سائٹس کو بند کر دو۔

ڈی جی ایف آئی اے ثناء اللّٰہ عباسی نے بتایا کہ 2021ء میں ایک لاکھ کے قریب آن لائن شکایات آئی تھیں، اس سے قبل 2020ء میں 58 ہزار کے قریب شکایات موصول ہوئی تھیں۔

کراچی ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے ڈاکٹر ثناءاللہ…

ان کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کی ہماری استعدادِ کار بہت کم ہے، پورے پاکستان میں صرف 5 سائبر لیبس ہیں، گزشتہ سال 38 سزائیں دلائیں، اس سے پہلے 19 سزائیں دلوائی تھیں۔

ڈی جی ایف آئی اے نے مطالبہ کیا کہ نیب کی طرز پر پراسیکیوٹرز کو لینے کی ایف آئی اے کو اجازت دی جائے، پیکا ایکٹ میں ترمیم کی جائے کیونکہ کچھ دفعات ٹھیک نہیں ہیں۔

ثناء اللّٰہ عباسی نے یہ بھی کہا کہ پنجاب میں حالیہ انتہاپسندی کی لہر پر قابو پا لیا گیا ہے، انسدادِ دہشت گردی ونگ کو حساس اداروں اور سی ٹی ڈیز سے مل کر فعال کر رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.