بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیراعظم عمران خان کا دورہ چین انتہائی کامیاب جا رہا ہے، شوکت ترین

وفاقی وزیرِ خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا دورہ چین انتہائی کامیاب جا رہا ہے۔

شوکت ترین  نے وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین سے متعلق گفتگو میں بتایا کہ عمران خان کی چین کے صدر، وزیراعظم سے معاشی، تجارتی تعاون پر بات ہوگی۔

وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ امریکا اور چین کے درمیان تنازعہ حل کرنے میں پاکستان کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے پروگرام کے بعد روپےکی قدر مضبوط ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ چین میں موجود وزیراعظم پاکستان عمران خان آج چینی صدر کے سربراہان مملکت کے اعزاز میں دیے گئے ظہرانے میں شرکت کریں گے، وزیراعظم کی آج شام اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل، ازبکستان کے صدر اور چین کے وزیراعظم سے ملاقات ہوگی۔

وزیراعظم کی کل چین کے صدر سے ون آن ون ملاقات ہوگی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.