آسٹریلیا کے کوچ جسٹن لینگر نےاستعفیٰ دے دیا، جس کی تصدیق کرکٹ آسٹریلیا نے کردی ہے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پیغام میں کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ جسٹن لینگر کا آج استعفیٰ ملا جو قبول کر لیا گیا ہے۔
جسٹن لینگر کو مختصر وقت کے لیے معاہدے میں توسیع کی پیشکش کی گئی تھی، انہوں نے پیشکش قبول نہیں کی۔
کرکٹ آسٹریلیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ اینڈریو میکڈانلڈ عبوری ہیڈ کوچ ہوں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کرکٹ آسٹریلیا نے دورۂ پاکستان کی منظوری دی تھی جس کے بعد آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے دورۂ پاکستان کا نیا شیڈول جاری کیا گیا، تین ٹیسٹ، تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز راولپنڈی سے ہوگا۔
Comments are closed.