بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

یومِ یکجہتی کشمیر ریلی ڈی چوک پہنچ گئی

 وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کشمیروں سے اظہارِ یکجہتی کیلئے صدر عارف علوی کی قیادت میں شاہراہ دستور سے نکالی جانے والی ریلی ڈی چوک پہنچ گئی۔

ریلی میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سمیت دیگر وزرا بھی شریک ہوئے، ساتھ ہی شہریوں کی بڑی تعداد نے بھی کشمیر ریلی میں شرکت کی۔

وزیراعظم عمران خان کا یومِ یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے جاری بیان میں کہنا ہے کہ دنیا مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے، حق خود ارادیت کے لیے پاکستان کشمیریوں کے ساتھ ہے۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بھی ریلی میں شرکت کی، ریلی میں صدر عارف علوی ، اسپیکر اسد قیصر ، وزرا نے کشمیر کا پرچم اٹھا رکھا تھا۔

کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے 1 منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

شہریوں کی بڑی تعداد نے کشمیر ریلی میں ’بھارت سے آزادی لیں گے‘ ، ’ کشمیر بنے گا پاکستان‘ کے نعرے بلند کیے گئے۔

ریلی کے شرکاء نے دنیا سے کشمیر میں بھارت کی جانب سے مظالم کانوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا ۔

دوسری جانب مظفرآباد میں ایوان صدر سے اولڈ سیکرٹریٹ تک یکجہتی کشمیر واک کی گئی، واک کی قیادت صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کی، واک میں آزاد کشمیر کابینہ کے وزرا بھی شریک ہوئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.