بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

علی امین گنڈاپور کے خلاف الیکشن کمیشن میں فیصلہ محفوظ

الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا۔

علی امین گنڈاپور نے پہلے بتایا تھا کہ وہ کورونا میں مبتلا ہیں مگر وہ اس کے باوجود الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے اور درخواست کی کہ انھیں ضلع بدر نہ کیا جائے۔

انھوں نے کہا کہ میں لکھ کر دیتا ہوں کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نہیں کروں گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.