بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کیا ایم کیو ایم پاکستان نے فروغ نسیم سے لاتعلقی کا اظہار کردیا؟

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے وزیر قانون فروغ نسیم سے لاتعلقی کا اظہار کردیا؟

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران  رہنما ایم کیو ایم عامر خان  نے کہا کہ یہ وضاحت ضروری ہے کہ وفاقی کابینہ میں ایم کیو ایم کا ایک ہی وزیر ہے۔

عامر خان نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کی کارکردگی کا فیصلہ عوام کریں گے، جمہوریت کو بچانے کے لیے حکومت میں شامل ہوئے۔

فضل الرحمان نے کہا کہ حکومت کی اتحادی جماعتوں کو ہم خیر خواہی کا پیغام دے سکتے ہیں، فیصلہ انھیں خود کرنا ہے۔

 جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے متحدہ قومی موومنٹ کے وفد نے ملاقات کی اور بلدیاتی انتخابات پر ایم کیو ایم کے موقف کی حمایت پر شکریہ اد ا کیا۔

اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکومت کے بارے میں اپنا پیغام ایم کیو ایم کو دے دیا ہے۔

ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان کا کہنا ہے کہ حکومت کے اتحادی اور ایک وزیر کے حصے دار ہیں اتنا ہی بوجھ اٹھائیں گے جتنا حصہ ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.