بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لاہور چڑیا گھر میں نر زرافہ ہلاک

لاہور کے چڑیا گھر میں نر زرافہ ہلاک ہو گیا، چڑیا گھر کی انتظامیہ کے ذرائع کے مطابق مذکورہ زرافہ بیمار تھا۔

چڑیا گھر انتظامیہ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ بیمار زرافے کو انجکشن لگایا گیا تھا جس کے بعد وہ مر گیا۔

چڑیا گھر انتظامیہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے زرافے کا اینیمل یونیورسٹی سے پوسٹ مارٹم کرایا جائے گا، جس کے بعد زرافے کی موت کی وجہ معلوم ہو سکے گی۔

پشاور کے چڑیا گھر میں دو سال قبل افریقہ سے لایا گیا زرافہ مرگیا۔

لاہور چڑیا گھر کے ذرائع کے مطابق لاہور کے چڑیا گھر میں اب صرف 1 مادہ زرافہ باقی رہ گئی ہے۔

ذرائے نے یہ بھی بتایا ہے کہ 2017ء میں لاہور کے چڑیا گھر میں 3 زرافے منگوائے گئے تھے، جن میں سے 1 زرافہ 2017ء میں ہی بیماری کے باعث ہلاک ہو گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.