بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نواز شریف کی رپورٹس کے جائزے کیلئے میڈیکل بورڈ کی تشکیل

مسلم لیگ نون کے قائد، سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کی رپورٹس کا جائزہ لینے کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیا۔

محکمۂ داخلہ پنجاب کے مطابق میڈیکل بورڈ کا سربراہ پروفیسر ڈاکٹر عارف ندیم کو مقرر کیا گیا ہے، یہی بورڈ پہلے سے نواز شریف کی صحت کی رپورٹس کا جائزہ لے رہا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ اٹارنی جنرل آفس کے لیٹر پر محکمۂ داخلہ پنجاب نے میڈیکل بورڈ کی تشکیل کے لیے دستاویزات محکمۂ صحت کو بھجوائی ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ سیکریٹری اسپیشلائزڈ ہیلتھ میڈیکل بورڈ کو ہائی کورٹ میں جمع ہونے والی دستاویزات بھجوائے گا۔

ذرائع محکمۂ داخلہ پنجاب نے بتایا ہے کہ 9 رکنی بورڈ 5 دن کے اندر اپنی رپورٹ پیش کرے گا۔

امریکی ڈاکٹر فیاض شال نے نواز شریف کی صحت سے متعلق لاہور ہائی کورٹ میں 28 جنوری کو نئی دستاویز جمع کرائی تھی۔

محکمۂ داخلہ پنجاب کے مطابق پنجاب حکومت کے قائم کردہ میڈیکل بورڈ کو نواز شریف کی صحت سے متعلق نئی دستاویز بھیجوا دی گئی ہیں۔

محکمۂ داخلہ پنجاب نے بتایا ہے کہ پنجاب حکومت کے قائم کیے گئے میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کی مزید رپورٹس طلب کی تھیں۔

محکمۂ داخلہ پنجاب کا یہ بھی کہنا ہے کہ اٹارنی جنرل آفس کی جانب سے ملنے والے خط میں کہا گیا ہے کہ نئی دستاویزات پر بورڈ سے رائے لی جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.