بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی میں گرد آلود ہوائیں تھم گئیں

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں چلنے والی گرد و غبار والی ہواؤں کا سلسلہ تھم گیا ہے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ اب شہرِ قائد میں شمال مغرب کی سمت سے 10 سے 12 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

سردار سرفراز نے بتایا ہے کہ کراچی میں رات میں موسم سرد اور صبح میں ہلکی دھند کا امکان ہے۔

ملک کا سب سے بڑا شہر کراچی تیز ہواؤں کے جھکڑ کی لپیٹ میں آگیا ہے جہاں کئی جگہ دیواریں گر گئیں، جن کے ملبے تلے دب کر 2 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ شہرِ قائد کراچی میں 6 فروری سے درجۂ حرارت بڑھنا شروع ہو جائے گا۔

چیف میٹرولوجسٹ نے یہ بھی بتایا ہے کہ ایک اور کمزور مغربی ہواؤں کا سلسلہ 6 اور 7 فروری کو گلگت اور کشمیر میں ہلکی بارش کا سبب بن سکتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.