بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حسنین کا بولنگ ایکشن غیر قانونی قرار دیئے جانے کا امکان

پاکستان کے فاسٹ بولرمحمد حسنین کا بولنگ ایکشن غیر قانونی قراد دیئے جانے کا امکان ہے، کرکٹ آسٹریلیا آج رپورٹ کا اعلان کرے گا۔

ذرائع کے مطابق فاسٹ بولر محمد حسنین کے ایک سے زائد گیندوں پر ٹیسٹ میں اعتراض سامنے آیا ہے، ان کا بولنگ ایکشن ٹیسٹ لاہور میں آئی سی سی کی منظور شدہ بائیو مکینک لیب میں ہوا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ محمد حسنین کے بولنگ ایکشن میں مجھے تو کوئی مسئلہ نظر نہیں آیا، وہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ايل) ميں ميدان ميں ہو گا

واضح رہے کہ محمد حسنین کا بولنگ ایکشن آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ میں اس وقت رپورٹ ہوا تھا جب وہ سڈنی تھنڈرز کی نمائندگی کر رہے تھے۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ محمد حسنین اپنا بولنگ ایکشن درست کرکے دوبارہ ٹیسٹ دیں گے اور ٹیسٹ کلیئر ہونے پر دوبارہ پر ایکشن میں نظر آئیں گے۔

بولنگ ایکشن کی درستگی کے لئے پی سی بی نوجوان فاسٹ بولرکی معاونت کرے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.