بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سابق چیف جسٹس گلزار احمد کو سیکورٹی کے لیے وزارت داخلہ کو خط

سابق چیف جسٹس گلزار احمد کو سیکورٹی کی فراہمی کے لیے رجسٹرار سپریم کورٹ نے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا۔

رجسٹرار کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ جسٹس گلزار احمد نے دہشتگردی، ماورائے عدالت قتل سمیت کئی ہائی پروفائل مقدمات کے فیصلے کیے، انہیں رینجرز فراہم کی جائے۔

واضح رہے کہ جسٹس گلزار احمد کے بطور چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان اپنے عہدے سے ریٹائر ہونے کے بعد جسٹس عمر عطا بندیال نے 28ویں چیف جسٹس کے عہدے کا حلف لیا ہے۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.