بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

گلگت بلتستان: نلتر ویلی میں نیشنل اسکی چیمپئن شپ کا آغاز

گلگت بلتستان کے خوبصورت سیاحتی مقام نلتر ویلی میں نیشنل اسکی چیمپئن شپ کا آغاز ہوگیا ہے۔

پاک فضائیہ اور ونٹر اسپورٹس فیڈریشن آف پاکستان کے اشتراک سے نلتر اسکی سلوپ میں نیشنل اسکی چیمپئن شپ 2022 کے پُرخطر اور دلچسپ مقابلے شروع ہوگئے۔

چیمپئن شپ میں ملک بھر کی 9 ٹیموں کے 75 اسکیئرز حصہ لے رہے ہیں، ایک ہفتے تک جاری رہنے والے اس ایونٹ میں پی اے ایف، پاک فوج، جی بی اسکاؤٹس، گلگت بلتستان ونٹر اسپورٹس ایسوسی ایشن، پنجاب، کے پی کے، ہندوکش، اسلام آباد اور سول ایوی ایشن کی ٹیمیں شامل ہیں۔

چیمپئن شپ کے آغاز پہلے روز اسکیئرز نے مختلف فارمیشن پیش کیے اور شائقین کو خوب محضوظ کیا۔

قومی اسکی چیمپئن شپ کے یہ مقابلے 10 فروری تک جاری رہیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.