بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پنجگور میں 2 افراد کی لاشیں برآمد

بلوچستان کے علاقے پنجگور میں چتکان بازار سے 2 افراد کی لاشیں ملی ہیں، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ایک لاش کی شناخت احتشام کے نام سے ہوئی ہے جبکہ دوسری کی شناخت نہیں ہوسکی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مرنے والےافراد کے سروں پرگولیوں کے نشان ہیں، کیس کے حوالے سے  مزید تفتیش جاری ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.