بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شمالی وزیر ستان میں آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ و بارود بر آمد

شمالی وزیر ستان میں آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز  نے شمالی وزیرستان کے علاقے غلام خان خیل میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا، جس کے دوران بڑی تعداد میں اسحلہ و گولہ بارود برآمد کرلیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن علاقے میں دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں کی اطلاعات پر کیا گیا، آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں اسحلہ و گولہ بارود برآمد کر لیا گیا۔

آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے سے آئی ای ڈیز  کو بھی بڑی تعداد برآمد کیا گیا، جس میں سب مشن گنز، ہینڈ گرنیڈز، آر پی جی 7 راکٹ بھی شامل ہیں۔

آئی ای ڈیز کی تیاری میں استعمال ہونے والا مواد اور مواصلاتی آلات اور مختلف قسم کی سیکڑوں گولیاں بھی برآمد کر لی گئیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.