بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بچوں کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت دینے کیلئے پی سی بی کا این سی او سی سے رابطہ

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کے دوسرے مرحلے کے لیے 12 سال سے کم عمر بچوں کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت کے لیے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) سے رابطہ کرلیا۔ 

ننھے کرکٹ فین نے اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت نہ ملنے پر شکوہ کیا تھا اور چیئرمین پی سی بی سے چھٹی والے دن بچوں کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت کی درخواست کی تھی۔

ذرائع کے مطابق این سی او سی اور حکومتی اداروں سے بات چیت جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 12 سال سےکم عمر بچوں کو اجازت نہ ہونے کی وجہ سے فیملیز اسٹیڈیم کم آرہی ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ اگر 12 سال سے کم عمر بچوں کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی تو تماشائیوں کی تعداد بڑھے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.