بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سندھ میں کورونا کے مزید 1733 کیسز رپورٹ، 20 مریضوں کا انتقال

سندھ میں آج کورونا وائرس کے مزید 1733 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ عالمی وباء کے باعث مزید 20 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس اور اومی کرون کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 15863نمونوں کی جانچ کی گئی، جس کے نتیجے میں کورونا وائرس کے مزید 1733 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ 

انھوں نے کہا گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 20 اموات رپورٹ ہوئیں، جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 7869 ہوچکی ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ آج مزید 447 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ اس طرح صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 490270 ہوگئی، جبکہ اب تک کورونا وائرس کے 7622628 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے اور 545248 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ 

انھوں نے کہا کہ اس وقت 47109 مریض زیر علاج ہیں، جن میں سے 46648 گھروں میں، 43 آئسولیشن سینٹرز میں اور 418 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ 380 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے اور 41 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبے کے 1733نئے کیسز میں سے 1028 کا تعلق کراچی سے ہے، جن میں سے ضلع شرقی 274، ملیر 252، ضلع جنوبی 170، ضلع غربی 168، کورنگی 113 اور ضلع وسطی میں51 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ 

دیگر اضلاع میں حیدرآباد 357، جامشورو 45، سکھر 33، تھر پارکر 29، بدین 20، مٹیاری27، سجاول 25، میرپورخاص 23، ٹنڈومحمد خان 21، سانگھڑ 19، ٹنڈوالہیار 18، عمر کوٹ 18، خیرپور 15، گھوٹکی 14، لاڑکانہ 13، ٹھٹھہ 6، شکار پور 5، کشمور 2، نوشہرو فیروز 2، شہید بینظیر آباد 2 اور دادو سے ایک کیس سامنے آیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 491168 افراد کو ویکسین لگائی جاچکی ہیں اور اب تک 35593283 افراد کی ویکسینیشن کی جاچکی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.