بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جیو سوپر کے سوپر فین بنیں اور انعام پائیں

پاکستان کا مقبول اور ہر دلعزیز اسپورٹس چینل جیو سوپر اپنے سوپر فینز کے لیے پاکستان سپر لیگ (PSL) کے دوران گھر بیٹھے لاکھوں روپے کیش انعامات جیتنے کا نادر موقع لایا ہے۔

جیوسوپر کی ویب سائٹ geosuper.tv/contest پر جائیں اور روزانہ ہر PSL میچ کی فاتح ٹیم کی پیشگوئی کریں۔

مقابلہ کچھ یوں ہوگا کہ ہر میچ کے حوالے سے پانچ سوالات پوچھے جائیں گے جن کے جوابات اگلے میچ کے ٹاس سے پندرہ منٹ پہلے تک دیے جاسکتے ہیں۔

ہر صحیح جواب کے دس پوائنٹس ملیں گے، جتنے صحیح جوابات ہوں گے اتنے ہی زیادہ پوائنٹس ملیں گے اور اتنے ہی زیادہ جیتنے کے مواقع ہوں گے۔

سب سے زیادہ پوائنٹس جیتنے والے 5 خوش نصیبوں کا اعلان پی ایس ایل کے اختتام پر کیا جائے گا۔

مقابلے میں شرکت کا طریقۂ کار:

کیش انعامات جیتنے کے خواہمشند geosuper.tv/contest/register پر جائیں اور اپنے آپ کو فوراً رجسٹر کریں۔

رجسٹریشن کے لیے نام ، ای میل، موبائل، شناختی کارڈ نمبر، جنس، صوبے اور عمر کا فارم فِل کریں اور ای میل کی ویریفیکیشن کے بعد مقابلے میں صحیح جوابات دے کر لاکھوں روپے انعامات جیتنے کا موقع حاصل کریں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.