بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ضمانت منسوخی پر ملزم کے فرار کی کوشش، فریقین جھگڑ پڑے

لاہور ہائیکورٹ میں قتل کے ملزم کی درخواست ضمانت خارج ہونے پر فرار ہونےکی کوشش پر جھگڑا ہو گیا، پولیس نے جھگڑا کرنے والے ملزمان کو حراست میں لے لیا۔

تھانہ تتلے عالی گوجرانوالہ میں قتل کے مقدمے میں ملوث ملزم احسن کی درخواست ضمانت خارج ہونے پر لاہور ہائیکورٹ سے فرار کی کوشش کی ۔

مدعی فریق نےاحاطہ عدالت میں اسے دبوچ لیا، ملزم کے ساتھیوں نے اسے چھڑانے کی کوشش کی تو فریقین میں جھگڑا ہو گیا ، بھاگنے اور پکڑنے کی اسی تگ و دو میں کھینچا تانی، ہاتھا پائی میں بدل گئی۔

ہائیکورٹ کے سیکیورٹی اہلکاروں نے جھگڑا کرنے والے تمام افراد کو حراست میں لے لیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.