بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نواز شریف آئندہ چند ہفتوں میں پاکستان میں ہونگے: جاوید لطیف

پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما میاں جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ انتخابات پتہ نہیں کب ہوں، نواز شریف ہفتوں میں واپس آ رہے ہیں، آئندہ چند ہفتوں میں وہ پاکستان میں ہوں گے۔

یہ بات مسلم لیگ نون کے رہنمامیاں جاوید لطیف نے ’جیو نیوز‘ کے مارننگ شو ’جیو پاکستان‘ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ پاکستان میں حکمرانوں کی موجودگی میں بنیں۔

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما جاوید لطیف نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی کی نئی تاریخ دے دی ہے۔

نون لیگی رہنما میاں جاوید لطیف نے مزید کہا کہ نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ کی تیاری کے وقت عمران خان ہی وزیرِ اعظم تھے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسد عمر نے کچھ دن پہلے ہی کہا تھا کہ نواز شریف کو بھیجنے کا فیصلہ عمران خان کا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.