بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بڑے شہروں میں کورونا کیسوں میں کمی

پاکستان کے بڑے شہروں میں کورونا کے مثبت کیسز میں کمی جبکہ چھوٹے شہروں میں اضافہ ہونے لگا۔

چوبیس گھنٹوں کے دوران پشاور میں کورونا کیسز کی شرح 25 فیصد، کراچی میں 17، لاہور اور کوئٹہ میں 13، اسلام آباد میں 8 اور سب سے زیادہ شرح مظفرآباد اور دیامر میں 39 فیصد رہی۔

کوئٹہ میں کورونا کیسز میں اضافے کے باوجود ایس او پیز کی کہیں پابندی نہیں کی جارہی۔ بازاروں اور شاہراہوں پر شہری ماسک کے بغیر کورونا سے بے فکر دکھائی دے رہے ہیں۔

دوسری جانب کوٹلی میں کورونا کیسز کے باعث تمام تعلیمی ادارے 9 فروری تک بند کردیے گئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.