قصور سے اغوا ہونے والا بچہ 9 گھنٹے میں لاہور کے علاقے راؤنڈ سے بازیاب کرلیا گیا۔
پنجاب پولیس نے بردہ فروش خاتون کو گرفتار کرلیا، جس نے 500 روپے میں بچے کو فروخت کیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار خاتون نے بچے کو ایک گھرانے کو فروخت کیا اور کہا تھا کہ اس کے 11 بچے ہیں اور اُسے پیسوں کی ضرورت ہے۔
ڈی پی او کا کہنا ہے کہ پولیس نے کیس کو تکنیکی اور سائنسی بنیادوں پر حل کیا اور سی سی ٹی وی ویڈیو کی مدد سے صرف 9 گھنٹوں میں بچے کا سراغ لگایا۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.