بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بلوچستان: نوشکی میں دھماکا، سول اسپتال کے شیشے ٹوٹ گئے، پولیس

بلوچستان کے شہر نوشکی میں بازار کے قریب دھماکا ہوا ہے، جس سے سول اسپتال اور قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

بلوچستان کے شہر نوشکی کے منیر مینگل روڈ پر ہونے والے دھماکے سے سول اسپتال نوشکی اور قریبی عمارتوں کو جزوی طور پر نقصان پہنچا۔

دھماکے کے بعد فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئی، تاہم جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.