
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ایلیٹ پینل میں شامل امپائر فیصل خان آفریدی کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کے لیے بنائے گئے حفاظتی پروٹوکولز کی خلاف ورزی کرنے پر پانچ میچز کے لیے معطل کردیا گیا، ساتھ ہی ان پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔
پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر کا کہنا ہے کہ حفاظتی پروٹوکولز کی خلاف ورزی پر زیروٹالیرنس پالیسی اپنا رکھی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ فیصل خان آفریدی نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے اس پر معذرت کی ہے، وہ 10 فروری سے لاہور میں شروع ہونے والے دوسرے مرحلے میں دوبارہ ایونٹ کو جوائن کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فیصل آفریدی کا آمد پر کووڈ ٹیسٹ مثبت آیا تھا اور آئسولیشن مکمل کرنے پر ان کا پہلا ٹیسٹ منفی آیا اور وہ دوسرے ٹیسٹ سے قبل اپنے روم سے باہر آگئے تھے۔
Comments are closed.