بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اگر گنجائش نکلتی ہے تو بچوں کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت دیں گے، چیئرمین پی سی بی

ننھے کرکٹ فین کے شکوے پر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجہ نے جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر گنجائش ملتی ہے تو وہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں بچوں کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت دے دیں گے۔ 

خیال رہے کہ ننھے کرکٹ فین نے اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت نہ ملنے پر شکوہ کیا تھا اور چیئرمین پی سی بی سے چھٹی والے دن بچوں کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت کی درخواست کی تھی۔

اس کا جواب دیتے ہوئے چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ ‘ڈیئر حمزہ! آپ کی وڈیو دیکھی، آپ کے جذبات سمجھ سکتا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کورونا کے باعث اجازت نہیں مل رہی، قوانین ہیں کیا کر سکتے ہیں۔

چیئرمین پی سی بی نے اعتراف کیا کہ یہ بات سچ ہے لیگ سجتی ہی بچوں کی وجہ سے ہے، اداروں سے بات کی ہے، گنجائش نکلتی ہے تو اجازت دیں گے۔

ساتھ میں ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ آپ کے جذبات کو سراہتا ہوں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.