بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ثنا میر کے دبنگ اسٹائل سے علی ترین بھی متاثر

ملتان سلطانز کے سابق مالک علی خان ترین قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثناء میر کے دبنگ اسٹائل سے متاثر دکھائی دے رہے ہیں۔

ثناء میر گزشتہ روز پی ایس ایل کے میچ میں تھری پیس سوٹ میں ملبوس دکھائی دیں ، ان کے دبنگ اسٹائل کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہوئے۔

علی ترین نے بھی ثناء میر کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’ثناء میر تو بڑی پُرکشش شخصیت کی مالک ہیں۔‘

واضح رہے کہ پی ایس ایل میں ثناء میر پی ایس ایل میچز میں کمنٹری کے فرائض سر انجام دے رہی ہیں۔

سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو کی صاحبزادی آصفہ بھٹو کی سیاسی اننگز کا آغاز ہوتے ہی علی ترین اُن کے مداح ہوگئے۔

ثناء میر کے علاوہ سابق کھلاڑی وقار یونس،بازید خان،  عروج ممتاز، مرینہ اقبال، اردو کمنٹری میں پاکستان کی موجودہ پہچان طارق سعید لیگ میں کمنٹری کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.