بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شاہین شاہ کا بہت بڑا پرستار ہوں، بریٹ لی

آسٹریلیا کے لیجنڈری فاسٹ باؤلر بریٹ لی کو نوجوان پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے اپنا مداح بنا لیا ہے۔

بریٹ لی نے سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر سے گفتگو میں کہا کہ شاہین شاہ ایک حیرت انگیز بولر ہے، اس کا قد لمبا ہے اور اس کی گیند باؤنس بھی بہت اچھی ہوتی ہے۔

بریٹ لی کا کہنا تھا کہ میں تو شاہین شاہ کا بہت بڑا مداح ہوں۔

آسٹریلیا کے لیجنڈری فاسٹ باؤلر بریٹ لی بھی قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کی بیٹنگ تکنیک سے متاثر دکھائی دے رہے ہیں۔

اس سے قبل شعیب اختر سے گفتگو میں بریٹ لی کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کی بیٹنگ تکنیک بہت بہترین ہے، ان کا کوور ڈرائیو اس وقت دنیا میں سب سے بہترین ہے۔

یاد رہے کہ شاہین شاہ نے سال 2021 کا آئی سی سی کرکٹر آف دی ائیر کا ایوارڈ اپنے نام کیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.