بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ٹی 20 رینکنگ میں بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل پلیئرز رینکنگ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم پہلی پوزیشن پر برقرار ہیں۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ پلیئرز کی رینکنگ میں پاکستان ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان دوسرے نمبر پر ہیں۔

آئی سی سی کی نئی ٹی 20 پلیئرز رینکنگ کے مطابق بیٹرز میں جنوبی افریقا کے ایڈن مارکرم تیسرے اور بھارت کے لوکیش راہول چوتھے نمبر پر آگئے ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی بولرز کی رینکنگ میں سری لنکا کے وانندو ہسارنگا پہلے نمبر پر برقرار ہیں جبکہ جنوبی افریقا کے تبریز شمسی دوسرے اور انگلینڈ کے عادل رشید تیسرے نمبر پر ہیں۔

بولرز کی رینکنگ میں قومی ٹیم کے شاداب خان نویں اور شاہین آفریدی 11ویں نمبر پر ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کےکپتان بابراعظم آئی سی سی ون ڈے رینکنگ کی پوزیشن پر براجمان ہیں۔

ویسٹ انڈیز کے عقیل حسین کی رینکنگ میں 10 درجے بہتری ہوئی ہے، وہ 18 ویں نمبر پر آگئے ہیں جبکہ انگلینڈ کے کرس جارڈن کی رینکنگ میں 4 درجے تنزلی ہوئی ہے اور 19 ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔

آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں افغانستان کے محمد نبی پہلے نمبر پر ہیں جبکہ بنگلادیش کے شکیب الحسن دوسرے اور انگلینڈ کے معین علی 2 درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پرآگئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.