بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان اور آسٹریلیا سیریز کا شیڈول تبدیل ہونے کا امکان

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والی سیریز کا شیڈول تبدیل ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کرکٹ بورڈز کے درمیان شیڈول سے متعلق بات چیت جاری ہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کی سیریز راولپنڈی سےشروع کی جاسکتی ہے، آسٹریلوی بورڈ نے سیریز راولپنڈی سے شروع کرنے کی تجویز دی ہے۔

خیال رہے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 3 مارچ سے کراچی میں شروع ہونا ہے جبکہ راولپنڈی اور لاہور بھی ٹیسٹ میچز کے وینیوز میں شامل ہیں۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ٹیسٹ اور 3 ون ڈے میچز جبکہ ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.