بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی، آج شام سے سرد ہواؤں کے باعث اگلے دو دن سردی بڑھ جائے گی

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ آج کراچی میں شمال مغرب سے گرد آلود تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے جس کے باعث دو دن سردی بڑھ جائے گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 3 اور 4 فروری کو درجہ حرارت 12 سے 13 سینٹی گریڈ رہے گا۔

سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ ملک کے وسطی اور شمالی علاقوں میں فروری کے آخر تک موسم سرد رہے گا، لاہور، فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں آج رات سے 4 فروری کی دوپہر تک اچھی بارش متوقع ہے۔

سعودی عرب میں مکہ مکرمہ مدینہ منورہ میں بارش کے حیران کُن مناظر کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

انہوں نے کہا کہ تیز ہواؤں کا بلوچستان کے سمندری علاقوں میں زیادہ اثر ہوگا، بلوچستان کےساحلی علاقوں میں ہوا کی رفتار 30سے35 ناٹیکل میل ہو سکتی ہے۔

سردار سرفراز نے کہا کہ ماہی گیر کھلے سمندر میں جاتے ہوئے احتیاط کریں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.