بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پی ایس ایل میں آج کونسی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی؟

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن سیون میں سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، ایونٹ میں دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز نے مسلسل چوتھی کامیابی حاصل کرلی ہے۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل میں آج ایک میچ کھیلا جائے گا،  نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہونے والے میچ میں لاہور قلندرز اور پشاور زلمی آمنے سامنے ہوں گی۔

آج کھیلے جانے والا میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا۔

لاہور قلندرز اور پشاور زلمی نے اب تک ایونٹ میں 2,2 میچز کھیل لئے ہیں، دونوں ٹیموں کو ایک، ایک کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

ایونٹ میں اب تک کھیلے گئے میچز میں ملتان سلطانز 4 میچز جیتنے کے بعد 8 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے، اسلام آباد یونائیٹڈ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، لاہور قلندرز اور پشاور زلمی نے اب تک ایک، ایک میچ جیتا ہے جبکہ کراچی کنگز کو رواں سیزن میں کوئی کامیابی نصیب نہیں ہوئی۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے اس میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 20 رنز سے شکست دی تھی۔

خیال رہے کہ 27 جنوری سے شروع ہونے والے پی ایس ایل کا فائنل 27 فروری کو کھیلا جائے گا، ایونٹ میں ملتان سلطانز اپنے اعزاز کا دفاع کر رہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.