بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حکومت میڈیکل رپورٹ امریکا میں چیلنج کرسکتی ہے، رانا ثناء ﷲ

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما رانا ثناء ﷲ نے کہا ہے کہ حکومت چاہے تو ڈاکٹر شال کی رپورٹ کو امریکا میں چیلنج کرسکتی ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خان زادہ کے ساتھ میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے میڈیکل پر رائے وہی ڈاکٹر دے سکتا ہے جو نوازشریف کا علاج کررہا ہے.

وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا ہے کہ نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ اور قطری خط کا لکھاری ایک ہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بنایا جانے والا میڈیکل بورڈ غیر متعلق ہے، وزیراعظم کے اندھے انتقام کا کوئی عدالت ساتھ نہیں دے سکتی۔

رانا ثناء ﷲ نے کہا کہ عمران خان چاہتے ہیں کہ اگلے 9 ماہ میں ساری اپوزیشن جیل میں چلی جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.