بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ، قطری خط کا لکھاری ایک ہی ہے، فرخ حبیب

وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا ہے کہ نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ اور قطری خط کا لکھاری ایک ہی ہے۔

جیونیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کے دوران فرخ حبیب نے کہا کہ نوازشریف کا علاج لندن میں ہورہا تھا، اب امریکا کے ڈاکٹر نے رپورٹ دی ہے، جو کہتی ہے نواز شریف سفر نہیں کرسکتے۔

انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم کی میڈیکل رپورٹ جعلی ہے، نواز شریف میں جس بیماری کا بتایا گیا ہے وہ اکثر خواتین میں ہوتی ہیں۔

سابق گورنر سندھ اور ن لیگ کے سینئر رہنما محمد زبیر نےطنزیہ انداز میں کہا کہ فرخ حبیب ڈاکٹر نہیں، اب پتا چلا وہ ڈاکٹر بن سکتے ہیں۔

وزیر مملکت نے مزید کہا کہ ن لیگ کے رہنما نواز شریف کی واپسی کی تاریخیں دیتے رہتےہیں، اب میڈیکل رپورٹ آئی ہے جو نوازشریف کی خواہش پر لکھی ہوئی ہے۔

فرخ حبیب نے یہ بھی کہا کہ نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ ایسی ہی ہے جیسے قطری خط تھا، جب کورونا نہیں آیا تھا تو تب کون سا علاج کرایا۔

پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی ناز بلوچ نے کہا ہے کہ حکومت نے راستہ ہموار کرکے نواز شریف کو باہر بھیجا ۔

اُن کا کہنا تھا کہ جیلوں میں اور بھی ملزمان بیمار ہیں، کیا ان کو بھی لندن بھیجیں؟ ہم صحت کارڈ لے کر آئے، غریب کے لیے گھر یقینی بنارہے ہیں، پاکستان میں زراعت کے شعبے میں ریکارڈ ترقی ہوئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.