بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

رجسٹرار کے اعتراضات پر احسن بھون کا ردعمل

صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن احسن بھون نے رجسٹر ار عدالت عظمیٰ کے تاحیات نااہلی درخواست پر ا عتراضات پر ردعمل دے دیا۔

اپنے بیان میں احسن بھون نے کہا کہ ساری زندگی اس ادارے میں اعتراضات لگتے رہے ہیں، ہم جواب دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم تاحیات نااہلی درخواست پر رجسٹرار سپریم کورٹ کے اعتراضات کا جواب دیں گے اور توقع ہے کہ نئے چیف جسٹس سب چیزوں پر غور کریں گے۔

اس سوال پر کہ کہا جاتا ہے کہ آپ نے نواز شریف اور جہانگیر ترین کے پراکسی پٹیشنز ہیں، احسن بھون نے جواب دیا کہ اٹارنی جنرل صاحب نے اس حکومت کی نوکری بھی تو کرنی ہے۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے تاحیات نااہلی کے خلاف درخواست 8 اعتراضات لگا کر واپس کردی ہے۔

انہوں نے اعتراضات میں کہا کہ درخواست گزار 184(3) کے تحت انفرادی ریلیف مانگ رہے ہیں جو سپریم کورٹ کے فیصلے کے برعکس ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.