بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان

مغربی ہواؤں کا سلسلہ بدھ کی شام یا رات ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اس دوران کہیں بارش، کہیں ژالہ باری اور برف باری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے سندھ اور مکران کی ساحلی پٹی پر تیز ہواؤں اور آندھی کی پیشگوئی کی ہے۔

بدھ کی شام یا رات سے جمعرات کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، گلگت بلتستان اور دیگر علاقوں میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔

کشمیر، جہلم، منڈی بہاؤ الدین اور دیگر علاقوں میں بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

مری، گلیات، نتھیا گلی، کاغان، ناران، سوات اور دیگر علاقوں میں ہلکی اور بعض مقامات پر درمیانی برفباری کا امکان ہے۔

بدھ اور جمعرات کو سندھ اور مکران کی ساحلی پٹی پر آندھی اور تیز ہواؤں کے جھکڑ چل سکتے ہیں۔

تیز ہواؤں اور آندھی کے باعث سندھ اور مکران کی ساحلی پٹی پر نقصان کا خطرہ ہے۔

سندھ اور بلوچستان میں سرد ہواؤں کے باعث جمعرات اور جمعہ کو درجہ حرارت میں 3 سے 5 ڈگری سینٹی گریڈ کمی کا امکان ہے جبکہ بارانی علاقوں میں بارشیں گندم اور دیگر فصلوں کے لیے مفید ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.