بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ساہیوال: اسکول میں آگ لگنے کا مقدمہ درج کرلیاگیا

ساہیوال کے گاؤں 97 سکس آر میں بوائز ہائی اسکول میں آگ لگنے کے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

مقدمہ اسکول ہیڈ ماسٹر محمد اشرف کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے تالے توڑ کر اسکول کی لیبارٹری، پرنسپل روم اور اس سے ملحقہ کمروں کو آگ لگائی۔

اطلاع ملنے پرڈپٹی کمشنر اویس ملک ،پولیس حکام اور فرانزک ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی، پولیس کے مطابق مکمل تفتیش کے بعد حقائق سامنے لائے جائیں گے۔

ایف آئی آر کے مطابق  آگ  لگنے سے لیبارٹری میں رکھے 16 کمپیوٹر اور پرنسپل روم کا قیمتی سامان جل گیا۔ اسکول سے ضروری رکارڈ اور ڈی وی آر بھی غائب کر لیا گیا۔

 پولیس نے اسکول چوکیدار نذیر کو حراست میں لےکرتفتیش شروع کردی۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار  نےساہیوال میں اسکول کو آگ لگانے  کے واقعے پر آر پی او سے رپورٹ طلب کرلی۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ملزمان کو قانون کی گرفت میں لاکر مزید کارروائی کی جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.