بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ن لیگ کے کچھ لوگ بہت بدتمیز ہیں، زرتاج گل

وفاقی وزیر زرتاج گل نے کہا ہے کہ ن لیگ کے کچھ لوگ بہت بدتمیز ہیں۔

جیونیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں زرتاج گل کے ساتھ مولا بخش چانڈیو اور میاں جاوید لطیف نے اظہار خیال کیا۔

اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ مشاہد حسین سید اور یوسف رضا گیلانی نے ذمے داری نہیں نبھائی ۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک میں ہر شخص کا احتساب ہونا چاہیے، مسلم لیگ ن کا وتیرہ ہے کہ ان کے حق میں فیصلہ نہ ہو تو جلاؤ گھیراؤ کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے کچھ لوگ بہت بدتمیز ہیں، شہباز شریف پر الزام ہے کہ ان کے چپراسیوں کے اکاؤنٹس میں اربوں روپے آئے۔

زرتاج گل نے یہ بھی کہا کہ ہم اپنے حق میں فیصلے نہیں کرواتے، کسی جج کو متنازع نہیں بناتے، اعلیٰ عدلیہ کی عزت کرتے ہیں، ان کے فیصلوں کو مانتے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہم نے ایک جج کے خلاف ریفرنس بھیجا، وہ غیرقانونی نہیں تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.