بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

یوسف گیلانی کا بطور اپوزیشن لیڈر سینیٹ استعفیٰ، آصف کرمانی کا اظہار افسوس

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما آصف کرمانی نے یوسف رضا گیلانی کے سینیٹ میں بطور اپوزیشن لیڈر استعفیٰ دینے پر افسوس  کا اظہار کیا۔

اپنے بیان میں آصف کرمانی نے کہا کہ اپوزیشن کے 8 سینیٹر غیرحاضر تھے، سینیٹ اجلاس میں اکیلے یوسف رضا گیلانی غیرحاضر نہیں تھے۔

 آصف کرمانی نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کے خلاف عدم اعتماد میں 14 ممبران نے پارٹی پالیسی کے خلاف ووٹ دیا، چیئرمین سینیٹ کے خلاف عدم اعتماد میں ووٹ نہ دینے پر کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔

 رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ اسٹیٹ بینک بل پاس ہوگیا، اب لکیر پیٹنے کا کوئی فائدہ نہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.